ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادوہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر، ملائم کی جوابی کارروائی،رام گوپال یادوتیسری بارمعطل

اکھلیش یادوہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر، ملائم کی جوابی کارروائی،رام گوپال یادوتیسری بارمعطل

Mon, 02 Jan 2017 02:48:48    S.O. News Service

نئی دہلی /لکھنؤیکم جنوری(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)سماج وادی پارٹی میں جاری تسلط کی جنگ برقرارہے۔کل ایسالگاتھاکہ یہ جنگ ختم ہوچکی ہے لیکن اب نئے ہائی وولٹیج ڈرامہ میں اکھلیش خیمہ کی طرف سے بلائی گئی قومی مجلس عاملہ میں وزیراعلیٰ کوملائم سنگھ کی جگہ پارٹی کاسربراہ مقررکردیاگیااورملائم سنگھ کو”مارگ درشک“ بنانے کی تجویزرام گوپال یادونے پیش کی۔ساتھ ہی شیوپال کوریاستی صدرکے عہدہ سے ہٹاکرنریش اتم کوکمان سونپی گئی مزیدامرسنگھ کوپارٹی بدرکردیاگیا۔گرچہ ملائم سنگھ نے میٹنگ کوغیرآئینی بتاتے ہوئے رام گوپال یادوکوتیسری بارپارٹی سے چھ سال کیلئے نکال دیاہے۔اتوار کو تازہ واقعات میں شیوپال حامیوں نے الزام لگایا کہ اکھلیش حامیوں نے سماج وادی پارٹی کے صدر دفتر پر قبضہ کر لیا ہے انہیں پارٹی ہیڈکوارٹرمیں داخل ہونے سے روکا گیا۔ادھر اکھلیش حامی گروپ کی طرف سے ایم ایل سی نریش اتم کو ایس پی کا یوپی صدرمقرر کیا گیا ہے۔شیو پال یادو کے نام کی نیم پلیٹ کو بھی نکال دیاگیاہے۔وہیں ملائم سنگھ نے بھی سماج وادی پارٹی کے نائب صدر کرنمی نندا کوغیر آئینی قومی کانفرنس میں شامل ہونے اورپارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی سے نکال دیاہے۔اس سے پہلے رام گوپال یادو کی طرف سے آج لکھنؤ میں بلائی گئی خصوصی قومی میٹنگ کو ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادونے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ان کے مطابق رام گوپال اس طرح کے اجلاس کو بلانے کا اختیار نہیں ہیں۔اس لیے رام گوپال کو ایک بار پھر سے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیاگیاہے۔اس سے پہلے جمعہ کو بھی رام گوپال اور اکھلیش یادو کو چھ سال کے لئے پارٹی سے باہر کر دیا گیا تھا لیکن ہفتہ کو مصالحت کے تحت ان کی واپسی ہو گئی تھی۔اب پھر ملائم سنگھ نے کہا ہے کہ رام گوپال کی برخاستگی برقرار رہے گی۔ملائم سنگھ نے کارکنوں کو لکھے خط میں یہ بھی کہاکہ آج کا قومی اجلاس غیر قانونی ہے اور اب وہ پارٹی سربراہ کی حیثیت سے پانچ جنوری کو قومی اجلاس بلانے جا رہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے آج صبح ایک خط جاری کیا جس کے مطابق رام گوپال یادو اس طرح کے اجلاس بلائے جانے کیلئے بااختیار نہیں ہیں۔ملائم نے انتباہ کے انداز میں کہا کہ جو لوگ بھی اس اجلاس میں حصہ لیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اگرچہ اس انتباہ کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن پہنچے اور خصوصی اجلاس میں موجود پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکومتفقہ طورپرپارٹی صدرمان لیا۔ساتھ ہی پارٹی کے اترپردیش یونٹ کے صدرشیو پال یادوکوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور پارٹی جنرل سکریٹری امر سنگھ کو بھی پارٹی نے نکالنے کی تجویز پاس کر دی ہے۔اس سے پہلے پارٹی کے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل رام گوپال یادو نے کہا کہ پورا ملک یوپی کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی تعریف کررہاہے۔ایسے میں بھی ان کی کوئی بات نہیں مانی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی کارکنوں نے اپیل کی کہ قومی اجلاس بلایا جائے۔یہی وجہ ہے کہ پارٹی کا ہنگامی قومی اجلاس بلایاگیاہے۔رام گوپال یادونے کہا دو لوگوں نے پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کی۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں پہلی پیشکش متفقہ طور پر یوپی کے وزیراعلیٰ کو قومی صدر بنانے کاہے اور انہیں یہ حق دینا ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کو ضرورت کے حساب سے قائم کریں۔دوسری تجویز شیوپال یادوکوریاستی صدر سے ہٹانے اور امر سنگھ کو پارٹی سے باہر کرنے کی پیش کی گئی۔متفقہ طور پر اس تجویز کو پاس بھی کردیاگیا۔
 


Share: